بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاولنگر کی سینئر رہنما بیگم نجمہ عزیز خان، میاں فیصل عزیز خان ایڈووکیٹ اور میڈیا کوارڈینٹر مسلم لیگ ن میاں عدنان عزیز خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے گورنر پنجاب کو جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع بہاولنگر اور تحصیل چشتیاں کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلیں ہیں یہ رقبے اور آبادی کے لحاظ سے بہت بڑا ضلع ہے جبکہ تحصیل چشتیاں کی آبادی تقریباً 7لاکھ40 ہزارہے چشتیاں میں برصغیر پاک و ہند کے اولیا کرام ِ حضرت بابا تاج الدین سرور چشتی شہید ؒ اور قبلہ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی ؒکے مزارات واقع ہیں انہوں نے چشتیاں کو ضلع کا درجہ دینے کے لئے گورنر پنجاب کو خصوصی تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو چشتیاں میں اپنی رہائش گاہ پنوار ہاؤس میں آنے کی دعوت دی جو کہ گورنر پنجاب نے چشتیاں میں آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ انشائاللہ جلد ہی چشتیاں کا دورہ کریں گے اور پیپلز پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کرینگے۔