محراب پور( رانا ندیم انجم )
امام بارگاہ حیدر کرار کے سامنے نجی ڈینٹل کلینک کی چھت زوردار دہماکے سےچھت گرنے پر تین افراد زخمی شہریوں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر اسپتال کو منتقل کیا تفصیلات کے مطابق نجی کلینک کی اچانک چھت گر گئی کلینک میں موجود نمائندہ ایکسپریس سرفراز نواز ،نمائندہ مقدمہ آصف آرائیں ،مسلم جوکھیو، ملبے تلے دب گئے شہریوں نے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کرنے پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی اطلاع ملنے پر صحافیوں کی بڑی تعداد اسپتال کر نمائندہ ایکسپریس سمیت دیگر زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔