رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس نے 01 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گھر سے ملنے والی نعش کا معمّہ حل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
سرجانی سیکٹر 10/1 کے علاقے محمدی کاٹیج سے زاہدہ پروین نامی خاتون کی نعش ان کے گھر سے ملی تھی۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ خاتون کو چھری کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت جائے وقوعہ سے شواھد/معلومات حاصل کرنا شروع کی اور جائے وقوعہ سے آلہ قتل (چھری) بھی قبضہ پولیس میں لی۔
ایس ایچ او سرجانی نے موجودہ معلومات کی روشنی میں کاروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم محمد عاشق علی ولد محمد عنایت علی کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم مقتولہ خاتون کا شوہر ہے اور مقتولہ خاتون سمیت ملزم بھی نشے کا عادی ہے۔
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ کو چھری کے وار کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ خاتون کے پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کے مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا۔