کنٹریکٹ کووڈ ڈاکٹرز کے کیس پر نظرِثانی کی جائے۔ڈاکٹر عاشق شاہ
پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے ہمارے نمائندہ خصوصی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جن ڈاکٹرز نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں اپیل دائر کر رکھی ہے ان تمام ڈاکٹرز کو سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے دو ماہ گزر جانے کے بعد بھی خاطر خواہ جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔
پیپلز ڈاکٹرز فورم گزارش کرتی ہے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سے جن کووڈ ڈاکٹرز کے پینڈینگ اپیل کمیشن کے دفتر میں ہے ان کیسز کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ان کا جائز حق دیا جائے کیونکہ انہیں کنٹریکٹ کووڈ ڈاکٹرز نے کووڈ 19 کی جنگی صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے بہت بڑی تعداد میں انسانی جانوں کو نقصان سے بچایا تھا
وہ کووڈ ڈاکٹرز جو اپیل میں گئے تھے انہیں 31/5/2024 کو بتایا گیا کہ
انہیں بورڈ ممبرز کو انٹرویو دینا ہوگا یا ان کا پوزیٹو رزلٹ اناؤنس کیا جائے گا جبکہ اس بات کو بھی دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
پیپلز ڈاکٹرز فورم کنٹریکٹ کووڈ ڈاکٹرز کی جانب سے درخواست گزار ہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب اور چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سے کہ اس مسئلے کو فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔