امریکا اور اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
امریکا اسرائیل کا سہولت کار فلسطین میں مسلم نسل کشی کیلئے جدیدہتھیار مہیا کررہا ہے،شاداب رضا نقشبندی
امریکا،اسرائیل کی اجارہ داری زیادہ دن نہیں چلے گی مظلوموں کے خون کا حساب دینا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی
فلسطین،کشمیر میں اسرائیل،بھارت،امریکہ ٹرائیکا مذہبی جنونیت کو فروغ اور نہتے مظلوموں کی نسل کشی کررہے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
دنیا کے امن کو خراب کرنے اور انتشار پھیلانے کے پیچھے اسرائیل،بھارت،امریکا ٹرائیکا ہاتھ ہے،شاداب رضا نقشبندی
فلسطین کے مسئلے کو طول دے کر عالمی اداروں نے مسلم نسل کشی کا خاموش لائسنس دیا ہواہے،شاداب رضا نقشبندی
غزہ جنگ بندی کی قراردادوں کے باوجود اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر حملوں سے نہ روکنا المیہ ہے،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،امریکا اسرائیل کا سہولت کار فلسطین میں مسلم نسل کشی کیلئے جدید ہتھیار مہیا کررہا ہے،امریکا،اسرائیل کی اجارہ داری زیادہ دن نہیں چلے گی مظلوموں کے خون کا حساب دینا ہوگا،فلسطین،کشمیر میں اسرائیل،بھارت،امریکہ ٹرائیکا مذہبی جنونیت کو فروغ اور نہتے مظلوموں کی نسل کشی کررہے ہیں،فلسطین کے مسئلے کو طول دے کر عالمی اداروں نے مسلم نسل کشی کا خاموش لائسنس دیا ہواہے،غزہ جنگ بندی کی قراردادوں کے باوجود اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر حملوں سے نہ روکنا المیہ ہے،عالمی عدالت نے اسرائیل کو فلسطین کے علاقوں سے نکلنے کا حکم دیا جس کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اسرائیل نے فلسطینیوں پر بمباری تیز کردی،اسرائیل،بھارت اور امریکا دنیا میں دہشتگردی کے سہولتکار ہیں،دنیا کے امن کو خراب کرنے اور انتشار پھیلانے کے پیچھے اسرائیل،بھارت،امریکا ٹرائیکا کا ہاتھ ہے،فلسطین کے حق میں آنے والے عالمی عدالت کے فیصلوں پر عمل درآ،د کو کیوں یقینی نہیں بنایا جارہا،اقوام متحدہ کا کردار موجودہ صورتحال میں انتہائی مشکوک اور مجرمانہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں اسرائیل کی طرف سے تیسری بار آپریشن بمباری معصوم بچوں اور شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر عالمی مجرم اور دہشتگرد بن چکا ہے،فلسطینیوں کی جان مال عزت کو محفوظ بنانے کیلئے عالمی اداروں کی کارکردگی مایوس کن اور عصبیت پسندی پر مبنی ہے،فلسیطن میں 45ہزار سے زائد بے بوڑھے جوان شہید ہوگئے فلسطین ملبے کا ڈھیر بن گیا،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل فوری طور پر اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں،اقوام متحدہ دنیا میں اپنے وقار کو کھوچکا انصاف اور عالمی قوانین پر عمل کرانے کی بجائے تعصب پسند ادارہ بن چکا ہے۔#