رپوٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے سیکٹر ساڑھے گیارہ نیشنل بس اسٹاپ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
جبکہ برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ اورنگی ٹاؤن کی سرقہ شدہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 362/2024 پہلے سے درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد وارث عرف لاریب ولد محمد شمیم اور محمد وارث ولد محمد صادق شامل ہیں۔
گرفتار ملزم وارث عرف لاریب عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 482/2024 بجرم دفعہ 4/5/8 گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ اورنگی ٹاؤن۔
2. مقدمہ الزام نمبر 223/2019 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ مومن آباد۔
3. مقدمہ الزام نمبر 250/2020بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ پاکستان بازار۔
4. مقدمہ الزام نمبر 299/2020 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ مومن آباد۔
5. مقدمہ الزام نمبر 334/2020 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ مومن آباد۔