سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور معلومات کے لیے سیف سٹی پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا ٹیلیفون نمبر0244930454 ہے۔ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے ڈپٹی کمشنر کے اسٹاف آفیسر محمد ندیم رند (موبائل نمبر 03013444223 )اور ڈی آئی بی انچارج نعیم اختر سھتو (موبائل نمبر 03003231456) کو ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے لیے فوکل پرسن مقررکیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ مختیار کار غلام مرتضیٰ زرداری (موبائل نمبر 03003283137) اور انچارج سیف سٹی انسپکٹر محمود اختر آرائیں (موبائل نمبر 03003214039) کو ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ کنٹرول روم پر روینیو عملے کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے یہ کنٹرول روم 9 اور 10 محرم الحرام (16 جولائی سے 17 جولائی ) تک کام۔جاری رکھے گا۔