نوشہروفیروز ۔(۔رانا ندیم انجم. )
محراب پور میں 7روز قبل سیال آباد روڈ پر انمول ہول سیل کریانہ کی دکان سے ڈکیتی کے تین ملزمان پولیس نےدھر لئے تفصیلات کے مطابق محراب پور انمول کریانہ ہول سیل دکان کے اونر دیوداس سے ڈکیتوں نے اسلحہ کے زور پر تقریباً 4 لاکھ روپے نقدی کی ڈکیتی دن دیہاڑے کی تھی ڈکیتی کی واردات میں ملوث تینوں ڈکیٹ غلام نبی عرف حاجن شاہ سکنہ تنیہ بقا شاہ ،علی رضا کوری سکنہ میر پور خاص ،رمضان کمبوہ سکنہ بلاول کالونی محراب پور ،ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز نے پولیس کے ہمراہ مخفی اطلاع پر چھاپہ لگا کر گرفتار ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ،دو عدد پسٹل 9 راؤنڈ تقریباً 2 لاکھ سات ہزار روپے برآمد کرکے مقدمہ نمبر207/ 2024 میں ملزمان کو چالان کردیا اس میں موقع پر انمول کریانہ کے اونر کی جانب ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز ،سب انسپیکٹر مغل سیال کو ملزمان کی گرفتاری کی خوشی میں نوٹوں کے ہار پہنائیں جبکہ پولیس اہلکاروں یاسین منگھنار ،نثار علی شر کو نقد انعام سے نوازا ،نیز دیوان داس،عبدالرشید رند نے پولیس کی بہترین کاکردگی کو سراہا