سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد شہریار گل میمن نے اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ ڈی ایس پی عبدالحمید جلبانی کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ حیدری مسجد سکرنڈ کا دورہ کیا جہاں پر اُنہیں شعیہ علماء کونسل کے رہنما سید سبحان علی شاہ نے محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کے روٹ اور ٹائمنگ سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سید سبحان علی شاہ نے اُنہیں روشنی کی بحالی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، جبکہ اُنہوں نے سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا، جس پر شہریار گل میمن نے انہیں یقین دلایا کہ صفائی ستھرائی اور روشنی سمیت تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ سکرنڈ ، مرکزی امام بارگاہوں سمیت کسی بھی قسم کے مسائل فوری حل کے جائینگے عشرہ محرم کو امن و امان کے ساتھ منایا جائے، اس موقع پر مولوی تاج علی انقلابی، فرمان علی شاہ، صابن ملاح، شاہد رند۔ ، زبیر احمد ملاح اور در محمد کھیڑو بھی موجود تھے۔