نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم۔) محرابپور میں اسٹام پیپرکی ڈبل قیمت میں فروخت جاری
تفصیلات کے مطابق اسٹام فروشوں نے گراں فروشی کی حد کردی۔اصل قیمت سے دو اور تین گناہ رقم وصول کرنے لگے۔سوال کرنے یا اصل قیمت کی بات کرنے والوں شہریوں سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے اسٹام دینے سے انکار کرنا معمول بن گیا۔ستم ظریفی تو یہ ہے کہ متعدد بار اسٹام فروشوں کی گراں فروشی کی نشاندہی کرنے کے باوجود متعلقہ افسران نے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ افسران بالا کی سرپرستی کے بغیر اندھیر نگری چوپٹ راج کے قانون کا رائج ہونا بظاہر ناممکن نظر آتا ہے ۔گزشتہ سے پیوستہ روز بھی ایک شہری ارسلان اور ریحان اسٹام لینے ۔اسٹام فروش کی دوکانپر موجود بندے نے مبینہ طور پر۱۰۰ والا اسٹام پیپر ۳۰۰ روپے طلب کئے۔مطلوبہ رقم نہ ملنے اور گراں فروشی پر سوال اٹھانے والے شہری کو دوکان سے باہر نکلنے کے لئے کہا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹام پیپر کے لئے ۳۰۰ روپے وصول کرنے کی شکایت عام ہوچکی ہے لیکن متعلقہ افسران قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز سے
کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔اسٹام فروش کا موقف لینا کی کوشش کی تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔