رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
منشیات فروشی میں ملوث ملزم دو کلو قریب منشیات سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
جبکہ مطلوب گٹکا سپلائر کو بھاری مقدار میں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
پہلی کاروائی میں خفیہ اطلاع پر زاکر حسین نامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1910 گرام چرس برآمد کی گئی۔
جبکہ دوسری کاروائی میں محمد اکبر نامی گٹکا سپلائر کو گرفتار کرکے 1000 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن انسپکٹر محمد اسحاق نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔