بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس بہاول نگر کے نئے پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ھیں۔برصغیر پاک و ہند کے پنجابی زبان کے معروف شاعر پروفیسر صغیر تبسم کا کہنا ھے کہ پرنسپل پروفیسر شفیق احمد
اپنے نام کی مانند شفیق ، مہذب اور شائستہ شخصیت، خوش اخلاق، ملنسار انسان دوست شخصیت ہیں۔نئے پرنسپل پروفیسر شفیق بہت محنتی اور قابل معلم اردو زبان و ادب اور اردو مختصرنویسی ، اپنے طلبہ کی برسر روزگار ہونے تک رہنمائی کرنا ، زندگی بھر اپنے طلبہ کی خوشیوں اور غم میں ساتھ نبھانے والی شخصیت ہیں۔ ادارہ ہذا کو اچھا منتظم ملنا ادارے کے طلبہ و سٹاف کی خوش نصیبی ہے انشاءاللہ ادارہ ان کی سربراہی میں دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرے گا۔ آمین ثم آمین۔