ڈاہرانوالہ (نامہ نگار)
ڈاہرانوالہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شہر میں عورتوں بچیوں اور عام لوگوں کے ساتھ بدمعاشی کرنے والے اوباش گینگ کے تین ملزمان گرفتار کر لیے
تفصیلات کے مطابق
ڈاہرانوالہ پولیس کے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو نےآئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں عورتوں اور سکول کی بچیوں اور عام شہریوں کو اپنی بدمعاشی کی وجہ سے تنگ کرنے اور ہراساں کرنے کی خالدمحمود کی شکایت پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے اوباش نوجوانوں کے گینگ کے تین ملزمان رحمان -احمد رضا -محمد حسنین کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے ناجائز اسلحہ برامد کر کے مزید تفشیش کا آغاز کر دیا.بعد ازاں ایس ایچ او نواز احمد وٹو نے دبنگ آفیسر ڈاکٹر محمد یاسین کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری پر تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے غنڈے بدمعاش اپنا قبلہ درست کر لیں.پولیس ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی.عام شہریوں کو تنگ کرنے والے،لوگوں کا راستہ روکنے والے.بد معاشی کرنے والوں کے خلاف بھی پولیس اسی طرح کاروائیاں عمل میں لائے گی جیسے دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جاتی ہیں.ڈاہرانوالہ شہر میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا.ایسے مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں.ان مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے گی.اس سلسلے میں پولیس اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گی.