چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش گرلز سکول چشتیاں کی طالبہ ملائکہ ناصر نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتحان 2024میں 1179نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر کے دانش گرلز سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
دانش گرلز سکول چشتیاں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کی رہائشی طالبہ شبانہ شریف نے 1171،لائبہ منظور نے 1164نمبر حاصل کئے ہیں۔پرنسپل دانش گرلز سکول چشتیاں محترمہ راشدہ عزیز نے بتایا کہ سکول کی 104طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا جس میں 31طالبات نے1100سے زائد،33طالبات نے 1000سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں اس طرح80طالبات نے اے پلس گریڈ،17طالبات نے اے گریڈ،5طالبات نے بی گریڈ، 2طالبات نے سی گریڈ میں امتحان پاس کیاہے۔دانش بوائز سکول چشتیاں کے محمد ارباب ناصرنے 1165نمبر،جنید رضا نے1161نمبر اور احمد نواز نے1159نمبر حاصل کئے ہیں۔سکول کے 112طلبا نے امتحان دیا رزلٹ 100فیصد رہاہے جبکہ 32طلبا نے 1100 سے زائد،37طلبا نے 1000سے زائد،79طلبا نے اے پلس گریڈ،25طلبا نے اے گریڈ،7طلبا نے بی گریڈ،ایک طالب علم نے سی گریڈ میں امتحان پاس کیا ہے۔#