رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو سہولت کار/ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے ٹیم کے ہمراہ سیکٹر ساڑھے گیارہ قبرستان کے قریب کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 03 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان نے برآمدہ فونز اسلحہ کے زور پر چھیننے کا اعتراف کیا جن کی ملکیت/مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزم حسنین چھینے گئے موبائل فونز گرفتار ملزم اشعر کو دینے آیا تھا، جوکہ موبائل فونز کی IMEIs پیچ/تبدیل کرواتا اور فروخت کرتا تھا۔
گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور IMEIs پیچرز کے متعلق معلومات حاصل کرلی گئی ہے، گرفتاریاں عمل میں لائی جائے گی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں حسنین ولد محمد ارشد اور محمد اشعر ولد محمد شاہد خان شامل ہے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔