ٹنڈو آدم (رپورٹ کامران انصاری)
ٹنڈوآدم میں پاگل کتوں کی بہتات آئے دن شہریوں کو کاٹے جانے کے واقعات رونما ہونے لگے عوام کا انتظامیہ سے کتا مار مہم شروع کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے علاقے قاضی تقی کالونی میں نوجوان حسن بلوچ نماز پڑھ کر نکلا تو مسجد کے دروازے پر پاگل کتے نے حملہ کر دیا جس کے باعث نوجوان حسن بلوچ زخمی ہو گیا زخمی کو تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدرآباد ہسپتال منتقل کردیا گیا واضح رہے کہ ٹنڈو آدم میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے جگہ جگہ خارش زدہ کتے غول کی صورت میں گھومتے نظر آتے ہیں متعدد بار میونسپل کمیٹی میں شکایات کیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اہل محلّہ نے چیئر مین میونسپل کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ آوارہ خارش زدہ کتوں کا خاتمہ کرنے کے لئے فل فور اقدامات کئے جائیں تاکے شہری محفوظ رہ سکیں۔