رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس کا گلشن معمار کے علاقے افغان کیمپ میں کامیاب کومبنگ/سرچ آپریشن۔ ایس ایس پی ویسٹ
کامیاب سرچ آپریشن کے دوران 01 اسٹریٹ کرمنل اور 01 گٹکا فروش ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ حفیظ الرحمٰن
سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر افغان کیمپ اور مسلم گوٹھ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 100 پڑیاں گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد رحمٰن ولد سعید احمد اور عمران محمود ولد حسن خان کے ناموں سے ہوئی۔
جبکہ سرچ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی اور مشتبہ اشخاص کی تصدیق بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے کی گئی۔