ڈاہرانوالہ (نامہ نگار)تھانہ ڈاہرانوالہ کے دبنگ ایس ایچ او نواز وٹو کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب دبنگ کاروائیاں جاری ۔ایک شاندار کاروائی کے دوران 2 منشیات فروش دھر لئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی
تفصیل کے مطابق
ڈاہرانوالہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری ھیں۔ایک دبنگ کاروائی میں دوعادی منشیات فروش گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج، تفتیش جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ایس ایچ او نواز احمد وٹو کی سربراہی میں ڈاہرانوالہ پولیس ٹیم نےکاروائی کرتے ہوئے 177مرادموڑ سے عادی منشیات فروش ذوالفقار ولد رجب سکنہ 181 مراد کو قابو کر کے 2400 گرام چرس برآمد کرلی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ نواز احمد وٹو نے ڈاہرانوالہ پریس کلب کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔منشیات ایک لعنت ہے جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے عوام الناس اور میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے