رپورٹ۔محمدحسین سومرو
عزیز آباد پولیس کی مختلف کاروائیاں موٹر سائیکل لفٹر، گھٹکا ماوا اور منشیات فروش گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
*پہلی کارروائی*
عزیز آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے موٹر سائیکل لیفٹنگ میں ملوث ملزم بنام دانیال ولد محمد جاوید گرفتار کرلیا
ملزم کو عزیز آباد کے ایریا بلاک 1 نزد عسکری بینک سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے تیموریہ تھانہ درج مقدمہ کی موٹر سائیکل نمبری KIP-6519 برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 358/2024 بجرم دفعہ 420/411 ت پ درج کیا گیا۔
*دوسری کاروائی*
عزیز آباد پولیس نے ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر گھٹکا ماوا فروش کاروائیاں جاری۔
عزیز آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھٹکا ماوا فروش گرفتار کر لیا۔
ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سے عزیز آباد بلاک 2 بابا فش کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم بنام محمد اویس ولد عبد المجید کے قبضے 80 پیکٹ گھٹکا ماوا برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 359/2024 بجرم دفعہ گھٹکا ماوا درج کیا گیا۔
*تیسری کارروائی*
عزیز آباد پولیس نے تیسری کارروائی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملوث 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان بنام
1- فرحان ولد نور محمد جس کے قبضے سے 50 گرام چرس برآمد ہوا۔
2- راحیل ولد زیشان جس کے قبضے سے 60 گرام چرس برآمد ہوا۔
3- سید رضا ولد سید شاہ حسین جس کے قبضے سے 65 گرام چرس برآمد ہوا ۔
4- ریحان ولد محمد آزان جس کے قبضے سے 55 گرام چرس برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 360/2024 بجرم دفعہ نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے