عوام کے حقوق کا استحصال ہورہاہے روزگار ہے نہ ہی تعلیم وصحت غریب کو میسر ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی
جمہوری حکومت میں عوام کو ریلیف نہ ملنا جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے،شاداب رضا نقشبندی
جمہوریت اور ملک کا آئین عوام کو حقوق دینے یکساں تعلیم وصحت اور معاشی آسانی دیتا ہے،شاداب رضا نقشبندی
حکومت آٹا،گھی چینی چاول،سبزی وپھل اور دودھ کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرئیشاداب رضا نقشبندی
بجلی،گیس کے بلوں اور پیٹرول پر بے جا ٹیکسز ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،شاداب رضا نقشبندی
ٹیکس دینے سے کوئی بھی انکاری نہیں ہے ملک ٹیکسوں سے ہی چلتے اورترقی کرتے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے غریب،مزدور،کسان اپنا پسینہ بہاکر شب وروز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا استحصال ہورہاہے روزگار ہے نہ ہی تعلیم وصحت غریب کو میسر ہے،جمہوری حکومت میں عوام کو ریلیف نہ ملنا جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے،جمہوریت اور ملک کا آئین عوام کو حقوق دینے یکساں تعلیم وصحت اور معاشی آسانی دیتا ہے،ٹیکس دینے سے کوئی بھی انکاری نہیں ہے ملک ٹیکسوں سے ہی چلتے اورترقی کرتے ہیں،بجلی،گیس، ٹیلیفون کے بلوں اور پیٹرول پر بے جا ٹیکسز ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے غریب،مزدور،کسان اپنا پسینہ بہاکر شب وروز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں،حکومت آٹا،گھی چینی چاول،سبزی وپھل اور دودھ کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرئے،دوائیوں اور بچوں کے دودھ کی قیمتوں کو بھی کم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ غریبوں کے حقوق کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے،پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے کوشان ہیں اور مثبت حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دینگے،حکومتی منفی پالیسی جس سے غریب پر مشکلات آتی ہوں ایسی پالیسیوں کا ساتھ نہیں دینگے،قانون وانصاف کی بالادستی کے ذریعے ہی دہشتگرد وجرائم پیشہ عناصر کو کمزور کیا جاسکتا ہے،انتہاپسندی اور دہشتگردی پاکستان کے دشمنوں کا ہتھیار ہے جس کے ذریعے وملک میں انتشار پھیلا کر بدامنی کرنا چاہتے ہیں،ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے،اتغاد ویکجہتی کی قوت اور شعور سے اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو زمین بوس کردینگے۔#