ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
وفاقی حکومت کی جانب سے کاٹن فیکٹریوں پر ٹیکس کی نفاز کے بعد فیکٹریاں بنداحتجا ج اور پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سےکاٹن جنرکس پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ٹنڈوآدم میں فیکٹری مالکان نے 40 سے زائد احتجاجاً کاٹن فیکٹریاں بند کردیں اور ٹیکس ختم نہ ہونے تک فیکٹریاں نہ چلانے کا اعلان کردیا۔ ٹنڈوآدم میں پاکستان کاٹن جنرکس ایسوسی ایشن ٹنڈوآدم کے رہنماؤں ہریش کمار ودھانی، مکیش کمار، پریم چند، نارو مل، بھون داس اور عبدالحکیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےاحتجاج کرتے ہوئےکہا کہ حکومت نے یہ ظالمانہ ٹیکس جو لگایا ہے
اسکا اثر24 کروڑ عوام پر پڑے گا یہ ٹیکس زمینداروں اور ہمارے بچوں کے ساتھ معاشی قتل ہے ہم ارباب اقتدار سے اپیل کرتے ہیں اس ظالمانہ ٹیکس کو فورا ختم کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے اور ٹیکس کے خاتمے تک اپنی فیکٹریاں بند رکھیں گے۔