ہمارے بیوروچیف پنجاب سینئرصحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی کی رپوٹ کے مطابق۔۔۔چوھدری احسان الحق باجوہ سدا بہار ایم این اے چشتیاں کی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات جس میں انہوں نے اپنے
حلقہ این اے 162چشتیاں ڈاہرانوالہ کے بارے
اھم سیاسی معاملات اور
علاقائی تعمیرو ترقی کے حوالے سے درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ اور ان مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان کے رُوبرو اپنی گزارشات بھی پیش کیں ۔ جنھیں جناب وزیر اعظم پاکستان نے فوری طور پر اور ترجیحی بنیادوں پر ان تمام معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے