رپوٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی تین مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
منشیات فروشی، موٹرسائیکل لفٹنگ، اور چھالیہ/ گٹکا ماوا کی ترسیل میں ملوث ملزمان گرفتار۔
کاروائیاں ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر ایس ایچ او موچکو انسپیکٹر شاہد خان نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائیں۔
*پہلی کاروائی* میں 500 کوارٹر مشرف کالونی سے منشیات فروشی و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث عبدالحمید عرف مینا چوڑی نامی ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضہ سے تھانہ KIA کی مسروقہ موٹرسائیکل اور 550 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔
*دوسری کاروائی* میں ایمبولینس میں حب چوکی سے کراچی گٹکا ماوا ترسیل کرنے والے محمد عاقب نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ایمبولینس سے 300 عدد پڑیاں گٹکا ماوا اور 10 بورے وزنی 115 کلو چھالیہ برآمد کرکے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
*تیسری کاروائی* میں انچارج موچکو چیک پوسٹ فخر اقبال نے اسٹاف کے ہمراہ موٹرسائیکل سوار گٹکا سپلائر کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم رحمت اللہ کے قبضہ سے 120 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔
_*Media Cell Keamari Police*_