بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں مدد دے گی اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل کمی پاکستان مسلم لیگ نون کی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے کسانوں کے لیے 40 ارب روپے کا کسان پیکج کسانوں کی مشکلات کا خاتمہ کرے گا انشاءاللہ پاکستان میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار ہوگی کسان پیکج سے کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہوگا اور کسان خوشحال ہوگا
ان خیالات کا اظہار سابق رکن اسمبلی عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈرڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے دورہ ایران سے دونوں ممالک کے درمیان محبت اور بھائی چارے کے رشتے مزید مضبوط ہوئے مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں معاشی اعشاریوں کو مزید مثبت کریں گی دورہ یو اے ای کے دوران ملاقاتوں سے عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوا وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران انشاءاللہ ایسے اعلانات اور اقدامات دیکھنے کو ملیں گے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط بنے گا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا چوہدری زہد اکرم ایم پی اے کو چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں بجٹ کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز ائیں گے جن سے علاقے کی تقدیر سوریے گی رابطہ سڑکوں کی بحالی اور قبرستانوں کی چار دیواریاں منصوبہ جات میں شامل ہیں