سرگودہا (بیورو چیف طاہراشرف) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا ٹھیکیدار واٹر سپلائی کی کھدائی کے بعد کام ادھورا چھوڑ کر غائب – پانی تو تاحال ملے گا کہ نہیں تاہم پری مون سون سے واٹر سپلائی کے لئے کھودتے گئے گھڑے کسے بڑے سانحے کا جنم دے سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق کینٹونمینٹ بورڈ کے حلقہ 2 میں حکومت پنجاب کے فنڈز سے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ زیر تعمیر ہے جس کا ٹھیکہ عمر خان ٹھیکیدار نے حاصل کیا کھدائی سے لوگوں کھیتوں کے رشتے بند ہو گئے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے ادھورا پائپ ڈالنے کا بعد گھنٹوں کو بھرنے کے بجائے اگلے حصے کی کھدائی شروع کر دی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گزرگاہوں بنانے پر مجبور ہیں جس سے پائپ لائن نقائص کا شکار ہو کر جلد شہریوں کے لئے درد سر بن جائے گی جبکہ ماں سون کے آغاز سے پانی بھرنے کی صورت میں نا صرف شہریوں کا گراں مشکل ہو جائے گا بلکہ یہ اندھے کنویں کسی بڑے جان لیوا حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے کمشنر سرگودہا اور متعلقہ ادارے ٹھیکیدار کے اس رویے کا نوٹس لیں