حکومت قرضوں پر قرضے لے ٹیکس قرضوں اور مہنگائی میں پسے عوام کہاں جائیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی
مہنگائی کا جن قابو ہونہیں رہا روز بروز مہنگائی ہورہی ہے حکومت کی رٹ کہاں ہے،شاداب رضانقشبندی
آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی اور بیکری کے سامان کیک ڈبل روٹی،پاپوں اور بسکٹ کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہورہی،شاداب رضانقشبندی
سرکاری نرخوں پر خودنوش کی اشیاء فروخت ہونا چاہیے پرائز کنٹرول محکمہ کرپشن کررہا ہے،شاداب رضانقشبندی
من مانی قیمتیں وصول اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کون کاروائی کریگا،شاداب رضانقشبندی
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو حکمران ریلیف دلانے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آرہے،شاداب رضانقشبندی
عوام کو بتایا جائے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا غریبوں کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا،شاداب رضانقشبندی
کے الیکٹرک،واپڈا اور سوئی سدرن کمپنی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید نرخ بڑھا رہے ہیں،شاداب رضانقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت قرضوں پر قرضے لے ٹیکس قرضوں اورمہنگائی میں پسے عوام کہاں جائیں،مہنگائی کا جن قابو ہونہیں رہا روز بروز مہنگائی ہورہی ہے،حکومت کی رٹ کہاں ہے، آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی اور بیکری کے سامان کیک ڈبل روٹی،پاپوں اور بسکٹ کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہورہی،سرکاری نرخوں پر خودنوش کی اشیاء فروخت ہونا چاہیے پرائز کنٹرول محکمہ کرپشن کررہا ہے،کس طرح خوردونوش کی اشیاء کو بازاروں میں سرکاری نرخوں کے تحت فروخت کیا جاسکتا ہے،من مانی قیمتیں وصول اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کون کاروائی کریگا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو حکمران ریلیف دلانے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آرہے،پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود مہنگائی کا کم نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے،سبزیوں،پھلوں،گوشت اور دالوں سمیت بجلی وگیس کی قیمتوں میں کمی کا نہ ہونا اس طرح اشارہ ہے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جارہا ہے،عوام کو بتایا جائے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا غریبوں کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا،کے الیکٹرک،واپڈا اور سوئی سدرن کمپنی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید نرخ بڑھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف قرضوں کیلئے من مانی شرائط منوانے کیلئے ڈومور کا کہتا ہے کب تک حکمران عوام کو مشکل میں دھکیلتے رہینگے اور آئی ایم ایف کی استحصالی پالیسیوں کو تسلیم کرتے رہینگے،پاکستان کے عوام شدید مشکلات کے باوجود ملک کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں،حکمرانوں کو اب بیرونی معاشی پالیسی کی بجائے میڈ ان پاکستان عوام دوست معاشی پالیسیاں بنانا ہونگی،ملک سے غربت کو ختم اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے حکمران ملکی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔#