
رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت ملوث اسکریپ ڈیلرز/ کباڑیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر پرویز علی سولنگی کی اسٹاف کے ہمراہ مچھر کالونی میں کاروائی۔
چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث غلام فرید نامی اسکریپ ڈیلر / کباڑی گرفتار۔
دوران کاروائی کباڑ خانے سے بڑی تعداد میں چوری شدہ سامان، اسپئیر پارٹس، موٹریں، جیک و پانے وغیرہ برآمد ہوئے۔
برآمدہ چوری شدہ سامان میں 07 عدد جیک، 07 عدد ویل پانے، 04 عدد گاڑی کی موٹریں، 02 عدد پانی کی موٹریں، 02 عدد موٹرسائیکل ٹائر، ایک عدد سوزوکی ٹائر، موٹرسائیکل کی ٹینکیاں، موٹرسائیکل کے اسپئیر پارٹس اور 25 عدد لوہے کے پائپ شامل ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔