رپورٹ۔ایازخان
ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم اکرم ولد ایوب کو گرفتار کرلیا۔
کراچی (رپورٹ: ایاز خان) تھانہ اورنگی کے ایس ایچ او جمال لغاری خان نے اورنگی کالی پہاڑی پر چھاپہ مار کاروائی کرکے ملزم اکرم ولد ایوب کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 200 پڑیاں تیار گٹکا ماوا (13 کلو سے زائد) اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔