نوشہروفیروز (رانا ندیم انجم )
ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنگھار ملک نے گزشتہ رات پولیس اسٹیشن سے باب فردوس تک پیدل مارچ کرتے ہوئے سپر اسٹور،گروسری شاپ،میڈیکل اسٹور ،سبزی، دودھ،ریڑی بان والوں سے ملاقات کرکے اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ضلع نوشہرو فیروز کے سب سے بڑے تجارتی شہر محراب پور میں پہلی مرتبہ ایس ایس پی نے دورہ کرکے تاجروں چھوٹے بڑے دکانداروں سے ملکر مسائل بارے معلومات حاصل کی ایس ایس پی نے رابطہ پر بتایا دورے کا مقصد اور بنا یونیفارم کے دوکانداروں سے ملنے کا مقصد ان کے ذہنوں سے پولیس کا خوف ختم کرنے کے علاوہ محراب پور ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کے ریوں کے متعلق آگاہی لینا تھی انہوں نے تاجروں ،شہریوں کو یقین دلایا پولیس امن وامان کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی اگر ایس ایچ او ،پولیس اہلکار بلاجواز کسی شہری یا تاجر کو ہراساں کریں شکایات کے لئے میری آفیس کے دروازے کھلے ہیں جسکا فوری ازالہ کی جائیگا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی امن وامان کے لئے پولیس سے تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کی جاسکے اس موقع پر سماجی رہنما ایڈووکیٹ خلیق الرحمان خالد نے ایس ایس پی کے دورے اور تاجروں ،دکانداروں سے ملکر مسائل پوچھے پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے امید کرتے ہیں نو مقرر ایس ایس پی سینگھار ملک احسن طریقے سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرکے امن وامان کی صورتحال میں بہتری لائیں گے نیز منشیات فروش،چابی چوروں،قمار خانہ،سماجی برائیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔