بھاولپور(میاں میر احمدمستانہ سہروردی سے)کمشنر IRD باسط عزیز خان نے 27 مئی 2024 بروز سوموار
وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی صاحب کے ویژن اور عوام کے پرزور اصرار پرنادار آفس ڈاہرنوالہ کا انسپیکشن وزٹ کیا.سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی بطور مبصر شریک ھوئے۔اس موقع پر عوام کے مسائل سنے،عوام کا کہنا تھا کہ انچارج فرید خان اور انکے سٹاف کا شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنے والوں کے ساتھ بہت اچھا برتاؤ ہوتا ھے اور تمام عملہ بااخلاق اور کواپرٹیو ھے۔ ڈسٹرکٹ انچارج عمران صدیق اور انچارج آفس فرید خان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر شاباش دی اور عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے، ایک کاونٹر مزید قائم کرنے کےاحکامات جاری کیے تاکہ شدید گرمی میں عوام مزید انتظار کی زحمت سے بچ سکیں۔
ڈاہرنوالہ نادرا آفس تقریباً 12یونین کونسلز کے علاقہ کو شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولیات فراہم کرتا ہے،سٹاف کی کمی کے باوجود فرید خان آفس انچارج کی سربراہی میں بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے۔روزانہ تقریباً 100سے زائد لوگوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ ابعد ازاں باسط عزیز خان کمشنر وفاقی محتسب نے وزیٹرز بک میں اپنے ریمارکس لکھے۔
مزید براں باسط عزیز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓکہا کہ ادارہ وفاقی محتسب* درخواست دہندہ کو ریلیف مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے اور موقعہ پر متعلقہ آفیسر سے رپورٹ طلب کر کے فوری ریلیف فراہم کر دیا دیا جاتا ہے . مزید یہ کہ 60 دن کے مختصر سے عرصے میں بغیر کسی فیس اور وکیل کے فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور بمطابق پالیسی مناسب ریلیف دیا جاتا ہے اس سلسلےمیں متعلقہ محکموں کے دفاتر کی انسپکشن بھی کی جاتی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ بد انتظامی بھی دور کی جائے ۔ادارہ وفاقی محتسب کے وژن اور پروگرام کے مطابق فوری ، بٍلامعاوضہ اور سائل کی دہلیز پہ مفت انصاف مہیا کرنے کے وعدہ کی تکمیل کرنے کی بھر پورکوشش کی جا رہی ہے،مزید عوام سے گزارٍش ھے کہ ادارے کی اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور شکایات* *وفاقی محتسب افس میں درج* *کروائیں_