سرگودھا(بیورو چیف طاہراشرف) محکمہ انہار سرگودھا کے افسران موگے توڑ کر پانی چوری کرانے لگے ٹیل کے زمینداروں کا چوری روکنے اور افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شہری نے سیکرٹری انہار کو تحریری درخواست بھی دیدی۔ شہری کی طرف سے دی جانیوالی تحریری درخواست کے مطابق ایس ڈی او عارق عباس اور سب انجینئر حافظ مجاہد نے مبینہ طو رپر ملی بھگت کرکے لڈے والے کے قریب موگہ نمبر 1312121موگہ نمبر1408001لڈے والا سیکشن این بی برانچ سے پانی چوری کرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مبینہ طور پر پانی چوری کی مد میں رشوت وصول کی جاتی ہے ایکسئین بھلوال نے اپنے دورہ کے دوران ان غیر قانونی موگوں سے پانی چوری کی نشاندہی بھی کی تھی مزکورہ افسران کے پاس دیگر علاقوں کے بھی چارج ہیں جس کی وجہ سے یہ ان علاقوں میں پانی چوری میں ملوث ہیں سلطان پور سب ڈویژن کی گاڑی ایم آئی اے 6012 ماڈل 1994 کے نام پر 17 لاکھ سے زائد کی رقم ہڑپ کی گئی ۔ شہری نے سیکرٹری محکمہ انہار سے فوری معاملہ کی انکوائری اور مذکورہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی درخواست کی ہے