دولت پور ۔ (رپورٹر محمد اسلم راجپوت )میرپور ماتھیلو کے بہادر صحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف دولت پور میں صحافیوں کا پریس کلب دولت پور کے سامنے احتجاجی مظاہراہ ۔
تفصیلات کے مطابق میر پور ماتھیلو کے شہید ہونے والے صحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف دولت پور پریس کلب کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہراہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت میر مرتضیٰ جوکھیو۔ محمد اسلم راجپوت ۔ عابد حسین بھٹی۔ محمد موسیٰ انڑ ۔ محمد عثمان عباسی ۔ ریاض ملاح۔ روشن سومرو ۔ نیاز انڑ ۔ پریل انڑ سماجی رہنما عبد الخالق جوکھیو اور واجد علی راہو کررہے تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
سندھ میں صحافیوں کی جانب سے سچ لکھنا اور سچ بولنا جرم بن گیا ہے حقیقت پر مبنی صحافت کرنے پر بااثر افراد اور پولیس کی جانب سے صحافیوں کو ٹارگٹ بنایا جارہا ہے انھوں نے مزید کہا کہ شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ہم اعلی حکام سمیت آئی جی سندھ اور ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے جب تک شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
محمد اسلم راجپوت
رپورٹر دولت پور