کراچی۔رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس کی گزشتہ دو ماہ کی کارگردگی رپورٹ
ایس ایس پی ضلع ویسٹ *حفیظ الرحمٰن بگٹی صاحب* نے مورخہ 18 مارچ 2024 کو ضلع ویسٹ کا چارج سنبھالا۔
ایس ایس پی صاحب ضلع ویسٹ نے چارج سنبھالنے کے بعد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، گٹکا ماوا، اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف منظم کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں۔
جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے گزشتہ دو ماہ کے دوران 25 سے زائد سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کئے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گزشتہ دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر مختلف جرائم میں ملوث 1167 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
جبکہ 21 پولیس مقابلوں کے دوران 05 ملزمان ہلاک ہوئے اور 20 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ڈکیتی روبری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 176 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
مجموعی طور پر 163 پسٹلز، 01 رائفل اور 470 سے زائد راؤنڈز (ایمونیشن) برآمد کیئے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 64 مقدمات درج کرکے 88 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ
مجموعی طور پر 40 کلو چرس، 1500 گرام آئس، 250 گرام کرسٹل، 45 گرام ہیروئن اور 47 بوتلیں شراب برآمد ہوئی۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیوں کے دوران 26 بڑی فیکٹریز بند کی گئیں اور 81 مقدمات درج کرکے 134 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ
گٹکا فیکٹریز کے خلاف کاروائیوں کے دوران 13903 کلو چھالیہ اور 500 کلو سے زائد گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
جواریوں کے خلاف 16 مقدمات درج کرکے 85 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ
مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں 11 اشتہاری اور 40 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
اسمگلرز کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 12 ہزار 790 لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ڈیزل/پیٹرول اور لاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ
ضلع ویسٹ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اسمگلنگ، منشیات، گٹکا ماوا، آرگنائز کرائم سمیت تمام جرائم کے خاتمے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے اور انشاء اللّٰہ مستقبل میں بھی کوششیں جاری رہیں گی۔