کرپٹ مافیا کے ہاتھوں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی شہادت کا جام پی گیا صحافیوں کی جانب سے سندہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان
واہ شہید نصراللہ گڈانی تیرے نصیب دنیا میں بھی کما گیا آخرت میں بھی سندہ کے روڈ راستوں اور ہر اسٹاپ پر گلاب کے پھولوں سے صحافیوں اور عوام نے استقبال کیا یہ سب کچھ دیکھ کر قاتل بھی کہتے ہونگے ہم نے یہ کیا کیا
اور ظالم اپنے أپ کو بوجے خلے دیتا ہو گا
کرپث مافیا کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والا صحافی نصراللہ گڈانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ان کی شہادت پر دریا خان مری پریس کلب رجسٹرڈ سمیت سندہ بھر کے پریس کلبوں میں تین روزہ سوگ کا اعلان سندہ بھر کے صحافیوں میں غم و غصے
کی لہر دریا خان مری پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر اعجاز احمد نائب صدر رانا ریاض الحسن جنرل سیکریٹری راؤ واجد علی نے سندہ حکومت سے ورثاء کے لئے ایک کروڑ روپے امداد بچوں کی پڑھائی کا خرچ اور ماہانہ ایک لاکھ روپے شہید کے بچوں کا وظیفہ مقرر کرنے کا مطالبہ سندھ دھرتی کا ایک اور بیٹا سندھ دھرتی کو لوٹنے والوں کو بے نقاب کرتے کرتے اپنی دھرتی ماں اور عوام پر قربان ہو گیا دہشت گردی بدمعاشی غنڈہ گردی وڈیرہ شاہی سرداری جاگیرداری کا نشانہ بننے والے بے باک نڈر حق سچ کے علمبردار زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے اس دارفانی کوچ کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون
نصر اللّٰہ گڈانی کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی کے ایک علاقے میرپور ماتھیلو سے تھا
وہ انسانی حقوق کی پامالیاں کرنے والے سرداروں وڈیروں اور کرپٹ سسٹم کا حصہ کالی بھیڑوں کے خلاف مسلسل بول رہے تھے حال ہی میں وہ گھوٹکی میں قائم ایک کھاد فیکٹری کے خلاف بول رہے تھے جس سے environment pollution پھیل رہا ہے
بائیس 22 سالہ صحافتی زندگی میں نصر اللہ نے ہر اس کردار سے زبانی اور قلمی جنگ رکھی جو انسانی حقوق کے دشمن تھے سندھ دھرتی کے بیباک صحافی اپنی ضمیر کا سودا نہ کرتے ھوئے شھادت قبول کرتے ہیں مگر ضمیر فروش کے آگے جھکتے نہیں اللّٰہ تعالیٰ مرحوم نصراللہ کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر عطا کرے وفاقی سرکار اور سندھ سرکار صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے مگر ہوگا نہیں آج ایک آور صحافی ان ظالم وڈیروں چودھریوں منشیات فروشوں کے خلاف حق سچ لکھنے پر شہید کردیا گیا شہید صحافی کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں میرپور ماتھیلو کے بہادر صحافی نصراللہ گڈانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا الله تعاليٰ سے دعا ہے کہ الله پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین صحافی دوست لواحقین کے غمِ میں برابر کے شریک ہیں نصراللہ گڈانی صحافی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزادی جائے نصراللہ کے گھر والوں سے دکھ میں برابر کے شریک ہیں میرپور ماتھیلو شہر ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے والا صحافی نصراللہ گڈانی ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا میں قاتلوں کو کہنا چاہتا ہوں کتنے صحافی مارو گے گھر گھر سے صحافی نکلے گا یہ صحافی کسی ماں باپ کے بچے نہیں ہوتے یا ان صحافیوں کی اولاد نہیں ہوتی جو صحافی غریب عوام کی آواز اٹھائے گا ان پر قاتلہ حملہ کرتے ہیں میرپور ماتھیلو ہو یاں پوری سندھ ہو ہر صحافی غریب عوام کی اواز اٹھائے گا کتنے صحافی مارو گے یہ سرداری نظام اور وڈیرانہ نظام ختم کرو نوشہرو فیروز شھید
صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نوشہرو فیروز مورو قومی شاہراہ پر دھرنے شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے صحافیوں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکنان کی جانب سے نوشہرو فیروز اور مورو قومی شاہراہ پر دھرنے دیئے گئے جس کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی اس دوران دھرنے کے شرکاء شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے شدید نعرے بازی کررہے تھے اسی دوران شہید صحافی کی میت والی ایمبولینس پہنچی تو اس پر پھول نچھاور کئے گئے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ قاتلوں کو گرفتارنہ کیا گیا تو سندہ بھر کے صحافی وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دہرنا دینگے