رپورٹ۔محمدحسین سومرو
سرسید پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر سرسید پولیس کا ایکشن۔
ملزمان کو سرسید کی حدود سیکٹر 10 نارتھ کراچی نزد ریاض الجنہ مسجد کے پاس سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت *عبد النعیم ولد عبد الرشید* اور کامران ولد مقصود* کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل نمبری KKU-2194 برآمد ہوئی ۔
برآمدہ موٹر سائیکل حیدری مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود سے چوری کی گئی تھی جسکا مقدمہ الزام نمبر 196/2024 جرم دفعہ 381-A ت پ درج ہے
گرفتار ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے.
جبکہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے