ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)
گرمی کی شدت میں اضافے پر ٹنڈوالہ یار پولیس کی جانب سے دو پبلک پیلس پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگا دی گئی ہیں مزید سبیلیں لگائی جائیں گی ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ابریز علی عباسی نے لگائی گئی ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ پولیس کی جانب سے جو سبیلیں لگائی ہیں یہ صرف ایک روز کے لئے نہیں ہیں بلکہ جب تک ہیٹ اسٹروک کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ہے تب ہماری سبیلیں جاری رہیں گی گرمی کی شدت میں بہت ذیادہ اضافہ ہو گیا ہے ٹنڈوالہ یار کا ٹمپریچر 46 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے خاص طور جو شہری اور دیہی عوام ہیں اس تپتی دھوپ میں اپنے کام کاج مزدوری کے لئے باہر نکلتے ہیں ان کے لئے کمیپ لگائے ہیں تاکہ ان کو با آسانی سے ٹھنڈا پانی اور شربت مل سکے اور اپنی گرمی کی شدت کو کم کر سکیں دور دراز علاقوں سے لوگ آتے ہیں گرمی کی شدت ذیادہ ہے ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے اس کو ٹھنڈا پانی مل سکے اسی وجہ سے کمیپ قائم کئے گئے ہیں عوام الناس سے بھی اپیل کرتا ہوں گرمی کی شدت میں بہت ذیادہ اضافہ ہو گیا ہے بلا وجہ گھروں سے نہ نکلے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کا حل یہ ہی کہ ذیادہ سے ذیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور ٹھنڈے ماحول میں رہیں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہا جائے۔