ٹریفک پولیس،ڈسٹرکٹ پولیسی ملی بھگت
بھاری منتھلی کے عوض مین سڑک پرچھ سیٹر رکشوں کا غیرقانونی اڈے قائم
اس شاہراہ پر سفر کرنے والے شہری شدید ذہنی کوفت کا شکار ہونے لگے
خاص طور پر جمعرات کے روز تین ہٹی پر واقع مزار پر آنے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
بابر جمشید ڈی ایس پی جعفر عباس کی جانب سے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی
کراچی(رپورٹ:اسٹاف رپورٹر)
پی آئی بی ٹریفک سیکشن کی حدود تین ہٹی چوک فلائی اوور کے نیچے مین سڑک پر رکشہ مافیا نے چھ سیٹر رکشوں کے غیرقانونی اڈے قائم کرلیے جس کی وجہ سے اکثر اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے تین ہٹی مزار بجانب لیاقت آباد دس نمبر اور بجانب سولجر بازار فٹ پاتھ سمیت مین سڑک پر رکشوں کے ہجوم سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی اجیرن بن گیا جبکہ اعلیٰ افسران کی طرف سے چھ سیٹر رکشوں کے خلاف کارروائی کے واضح احکامات ہیں اس کے باوجود سیکشن آفیسر پی آئی بی سب انسپکٹر یوسف کا ان کے خلاف کارروائی سے گریز زرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کی ملی بھگت اور بھاری منتھلی کے عوض رکشوں کے غیرقانونی اڈوں کو چھوٹ دے دی گئی ہے جو کہ مختلف ناموں اور نمبروں کے اسٹیکرز لگا کر مین سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں زرائع کے مطابق اس شاہراہ پر سفر کرنے والے شہری شدید ذہنی کوفت کا شکار ہونے لگے جبکہ تین ہٹی پر واقع مزار پر آنے والے زائرین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے نمائدے نے تین ہٹی مین چوک فلائی اوور کے نیچے سڑک و فٹ پاتھ پر چھ سیٹر رکشوں کے غیرقانونی اڈے قائم کیے جانے کے حوالے سے بابر جمشید ڈی ایس پی جعفر عباس سے مؤقف دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے