ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)
مولانامرادھالیجوی کی خدمات یادرکھی جائیں گی، قادیانیوں سےمتعلق سخت اسلامی مئوقف رکھتےتھے،کالاباغ ڈیم کیخلاف سب سےپہلےفتوی دیا، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیراورکئی بارقائم مقام امیر رہنے والےسندھ کے سب سے بڑےمفتی شیخ الحدیث مولانامحمدمراد ھالیجوی کےیوم وفات16مئی کوجامعہ ندوۃ العلوم میں منعقدہ مفتی اعظم سندھ سیمینارسے خطاب میں جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر کےمہتمم شیخ الحدیث مفتی سعود افضل ھالیجوی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راھنماء مفتی محمد طاہرمکی،جامعہ محمدیہ کے مہتمم ضلع سانگھڑکےمفتی اعظم مفتی محمدیعقوب مگسی،جامعہ ندوۃ العلوم کے مدرس حافظ عبدالرحمان الحذیفی،جامعہ علم وعمل کے مفتی حبیب الرحمان السعیدودیگرنے کہا ہیکہ شیخ الحدیث مولانامراد ھالیجوی اسلامی حدود،اورعلم میراث میں اعلی علم رکھتےتھے، عقیدہ ختم نبوت پربہت سخت مئوقف رکھاکہ قادیانیوں کی توبہ قبول نہیں اسلامی حکومت کےذمہ فرض ھےانہیں قتل کرےیہ اسلامی حدہےجسے انہوں نے قرآن وحدیث سے ثابت کیا،مفتی طاہرمکی نے کہا کہ تدریسی میدان کےشہسوار سیاست میں اونچامقام رکھنے والے مولانامرادہالیجوی نے سب سے پہلے کالاباغ ڈیم کےخلاف دلائل سے فتوی دیا،سندھ میں سب سے پہلے فتوی نویسی کی بنیادرکھی،انہوں نےکہاکہ ختم نبوت،ایم آرڈی تحریکوں میں مولانامرادکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،علماء کرام نے شیخ الحدیث مولاںامحمدمرادھالیجوی کواپنے اندازمیں انکی دینی خدمات پربھرپورخراج تحسین پیش کیا۔