نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (ون) شاہدہ پروین نے ضلع میں جبری مشقت روکنے کے لئے قائم ضلعی کامیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں کام کرنے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت ہوسکتی ہے اس کے علاوہ ضلع کے مختلف شہروں میں بچوں سے جبری مشقت روکنے کے لئے کامیٹی کے تمام ممبران کو اپنااپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں موجود فیکٹریوں اور بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کا ڈیٹا جمع کریں۔انہوں نے کہا کہ 14 سال سے کم عمر بچوں سے مختلف قسم کی جبری مشقت کرانا انتہائی بڑا جرم ہے جسے کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت سندھ نے قانون بنایا ہے اس قانون کے متعلق آگاہی کے لئے کمیٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر کمیٹی کے ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ٹو) لیاقت علی بلوچ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن، سماجی بھلائی کی تنظیموں کے ممبران اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین موجود تھے۔