سماجى برائيون فحاشى عريانى کے اڈون کے خلاف بروز جمعه احتجاجى مظاهره کيا جائيگا۔عوام برائى کے اڈون کو بند کروانے مین ہمارا ساتھ دین مفتی سید حماد اللّٰہ شاھ صاحب
محرابپور۔(. رانا ندیم انجم ) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ہالانی کے سربراہ مفتی سید حماد اللّٰہ شاھ نے ھالانی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میلا سندھ کی ثقافت ہے مگر ثقافت کو ثقافت کی طرح استعمال کیا جائے میلے میں جھولے ۔ بچوں کے لیے کھلونے اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے ثقافتی کھيل ملاکھڑا گھوڑوں کی مقابلے وغیرہ ہونے چاہئیں مگر یہاں تو الٹ ہو رہا ہے میلے میوزک شو جہاں پر لڑکیاں سرعام ڈانس کرتی ہیں جوا کهيلا جارها هے نشہ سرعام فروخت هورها هے اور اس کے ساتھ ساتھ زنا فحاشی کے اڈے بھی چلتے ہیں تاریخى قبرستان کى بے حرمتى هو رهى هے,
ہم نے کافی بار حکومتی نمائندوں پوليس انتظاميه سے ملاقاتیں بھی کیں ہے مگر اسکے باوجود کوئى ایکشن لینے کو تیار نہیں ہیں انھوں نے آئ جی سندھ غلام نبی میمن ڈی آئ جی شھید بینظیر آباد ایس ایس پی نوشہرو ڈی سی نوشہرو فیروز سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس ایچ او ہالانی کو پابند کریں کے ميلے میں چلے والے زنا اور فحاشی کو فوری طور پر بند کیا جاۓ ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ تعاون نہیں کرتى تو 17 مئى بروز جمعه اپنے مریدین کے ساتھ میلے میں چلنے والے میوزک شو سمیت فحاشی کو خود بند کروایں گے