چشتیاں(بیورورپوٹ)
ای ایویڈنس کی سہولت انصاف کے حصول کے لیے بہترین کارنامہ ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا یہ کارنامہ انصاف کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے ای عدالت کا قیام تاریخ کا منفرد ترین واقعہ ہے جہاں جلد فیصلوں میں مدد ملے گی وہیں پولیس انے جانے کا وقت بچنے سے دیگر امور پر توجہ دینے سے باقی ماندہ مسائل جلد حل ہوں گے چشتیاں رینج کے 6 تھانوں میں ای ایویڈنس کی سہولت موجود ہے
ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او سرکل چشتیاں گل حسن خان نے سینئر صحافی و کالم نگار چئیرمین ڈاہرانوالہ پریس کلب میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا
ایس ڈی پی او چشتیاں گل حسن خان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ زیب سعید کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کے ویژن کے مطابق تمام تھانوں میں
انتظامات مکمل کرریے گئے ہیں اعلی قسم کی لائٹس کا بندوبست کر دیا گیا ہے بہترین کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ گواہ کا چہرہ صاف شفاف دکھائی دے۔ای ایویڈنس کے موقع پر گواہ کے سامنے کوئی کاغذ موجود نہیں ہو گا کوئی دوسرا شخص موجود نہیں ہوگا گواہ اپنی مرضی سے آزادانہ بیانات معزز جج کے سامنے دیں گے۔DSP
گل حسن خان کا کہنا تھا کہ دور جدید میں ہم آئی ٹی کی دنیا میں باقی دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔ بلاشبہ فاضل سیشن جج کا ضلع ہذا میں ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہے جن کے بہترین فیصلوں کی بدولت انصاف کے حصول میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں ای ایویڈنس کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے انٹرنیٹ خرید لیا گیا ہے اور باقی تمام انتظامات بھی آخری مراحل میں ھیں