ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) مزدور مزدور بھائی بھائی آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی کے
حکم پر زونل چیئرمین ملک روشن زونل جوائنٹ سیکرٹری اسلم ناغر نے ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں اہم میٹنگ کی جس میں نجکاری کے کی خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا اس کے علاوہ جو ملازمین دور دراز علاقوں میں بدلی کئے گئے ہیں انکی واپسی کے لئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اہم بات ایف۔آئی۔اے (FIA) کی مداخلت نہیں ہونے دیں گے یہ بات بھی زیرِ بحث آئی لیبر کے جائر مسائل جلد کئے جائیں اور انکی بقایاجات دی جائے جیسے اہم مسئلے پر بھی بات ہوئی اہم بات بجلی چوروں کے خلاف سخت انتظامات کرنے اور حیسکو کو بقاجات کی وصولی کے حوالے سے بھی سخت گفتگو کی گئی اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین خالد قائم خانی، ڈویژنل وائس چیئرمین ارشاد احمد قادری، جرنل سیکرٹری سعید احمد خانزادہ، جوائنٹ سیکرٹری نوید احمد لونڈ اس علاوہ چیئرمین ٹنڈوجام نم فقیر، سیکرٹری منصور احمد نثار نظامانی، چیئرمین چمبڑ سلیم شیخ، وائس چیئرمین سب ڈویژن ٹو غلام نبی پتافی، جرنل سیکرٹری سب ڈویژن ٹو محمد حسین قائم خانی، محمد علی قائم خانی، عمر حیات، اختیار احمد، آر او آفیس جوائنٹ سیکرٹری سب ڈویژن ٹنڈوجام منور علی بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری علی عامر حسین سومرو بھی موجود تھے اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین اور ڈویژنل جرنل سیکرٹری سعید احمد خانزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سائیں عبدالطیف نظامانی کے حاکم پر ہم شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قیمت پر نجکاری پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا اگر ہمارے مطالبات نہیں ماننے گئے تو ہم احتجاجی مظاہرے اور احتجاجی دھرنوں کا حق رکھتے ہیں۔