نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے آج اسسٹنٹ کمشنر مورو محمد مستقیم قریشی کے ہمراہ گاؤن درو بیہن کا دورہ کیا۔ انہوں نے آتشزدگی سے متاثر ہونے والے عزیز اللہ چانڈیو اور دیگر کو امدادی سامان فراھم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے حادثے کے متعلق معلومات حاصل کیں اور نقصان کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے متعلقہ تپیدار کو حکم دیا کہ وہ اس حادثے کی رپورٹ تیار کریں تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے خیمے خشک راشن اور نقد امدادی رقم متاثرین میں تقسیم کی۔ اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے متاثرین کو مچھر دانیاں اور ایمرجنسی لائٹ اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ ساتھ طبی امداد فراھم کرنے کی بھی ہدایت کی۔