ٹنڈوالہ یار (نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ابریز علی عباسی کے احکامات پر ٹنڈوالہ یار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مضر صحت مین پوڑی، آداب گٹکے کے پیکٹ، مین پوڑی بنانے کا خام مال برآمد کر کے ایک کار اور ایک موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے چمبڑ تھانے کے ایس ایچ او ریاض احمد سومرو نے ایک مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک 125 موٹر سائیکل سے 1000 مضر صحت مین پوڑی، 50 عدد آداب گٹکے کے پیکٹ، 20 کلو مین پوڑی بنانے کا خام مال برآمد کر کے ایک پولیس اہلکار عنایت علی رند، وقار علی اور زین العابدین کو گرفتار کر کے مقدمہ
درج کر دیا جبکہ سلطان آباد تھانے کی پولیس اور ایس ایچ او فہیم یوسفزئی نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار کو روکا اور کار کی تلاشی لی تلاشی کے دوران کار سے مضر صحت سفینہ گٹکا، آداب گٹکا سمیت رائل کنگ گٹکا برآمد کر کے آصف کمال اور عبدالمجید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔