(ٹنڈوآدم رپورٹ کامران انصاری)
سپریم کورٹ کےجانبدارانہ فیصلےکے خلاف مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پرملک گیریوم مطالبات،6فروری کافیصلہ واپس لینے،مبارک قادیانی کی ضمانت منسوخ کئےجانے،مقدمہ کی فوری نئی تاریخ دینے کےمطالبات، تحفظ ختم نبوت پرمرمٹنےاور تحریک چلانےکاعزم،تفصیلات کے مطابق مبارک احمدثانی قادیانی کوغیرآئینی طورپرضمانت دینےاور سپریم کورٹ کے اس مقدمہ سے غیرمتعلقہ ریمارکس کوقادیانیت نوازی قراردیتےہوئےعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پرملک بھرمیں جمعہ کویوم مطالبات منایاگیااس سلسلے میں مساجد میں جمعہ کے بہت بڑے اجتماعات سےخطاب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیرمرکزیہ مولانا ناصرالدین خاکوانی،صاحبزادہ عزیزاحمد، سیدسلیمان بنوری، مولاناعزیزالرحمان جالندھری، مولانااللہ وسایا،قاضی احسان احمد، مفتی محمدطاھرمکی،وفاق المدارس العربیہ کے قاری محمدحنیف جالندھری،جماعت اسلامی کےحافظ نعیم الرحمان،اسداللہ بھٹوایڈوکیٹ، فریداحمدپراچہ،شیعہ راہنماء علامہ توقیرعباس،جمعیت علماء اسلام کے مولاناامجدخان،تحریل لبیک کےمحمد حسن بٹ،انٹرنیشنل ختم نبوت کےمولاناالیاس چنیوٹی،ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ غلام مصطفی چوھدری، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ منظوراحمدمیئوراجپوت،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء کے قاری عبدالرحمان الحذیفی،محافظین ختم نبوت قاری محفوظ الرحمان شمس، فدایان ختم نبوت کے قاری محمد عارف،ودیگرجیدعلماء،وکلاء،سیاسی جماعتوں کےراہنمائوں نے کہاہیکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے مبارک قادیانی کے مقدمہ میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں ،اتنے بڑےعہدےپرقانون سے ماوراریمارکس دینےوالے چیف جسٹس کومستعفی ہوناہوگا،مولانااللہ وسایانے کہاہیکہ 6 فروری والاسپریم کورٹ کافیصلہ غیرآئینی اور غیر قانونی ہونے کی بناپرناقابل قبول ہےاسے ہرصورت واپس لیاجائےاور مبارک احمدقادیانی کی بھی غیرآئینی ضمانت کینسل کرکے پابند سلاسل کیاجائے،مفتی طاہرمکی نے کہاکہ جن دس اداروں سے اس مقدمہ میں سپریم کورٹ نےآراء طلب کی ہیں اورانہوں نےآراء جمع کروادی ہیں اسکی روشنی میں فورافیصلہ دیاجائے، یوم مطالبات پرجمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں مولاناامجدخان نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت پرہم نے ماضی میں بھی قربانی دی اوراب بھی تیارہیں حکومت یہ بات ذہن نشین کرلے کہ یہ مسئلہ الیکشن میں دھاندلی کا،مہنگاہی کانہیں مسلمانوں کی موت وزندگی کامسئلہ ہے اس لیئے ختم نبوت کے مسئلہ پرپاکستان کاکوئی ادارہ چھیڑچھاڑسے بازرہے،علماء نے کہاکہ اگرہمارے مطالبات فوری طورپرنہ مانے گئےسپریم کورٹ نے ٹال مٹول سے کام لیاتوفوری طورپرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان آل پارٹیزسربراہی کانفرنس بلواکرتحریک ختم نبوت چلانے کااعلان کریگی جسکےبعدکےحالات حکومت کے کنٹرول سے باہرہوسکتےہیں۔