ترنڈہ محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو )
ضلع کونسل تحصیل لیاقت پور کے انفورسمنٹ
انسپکٹرزملک ممتاز احمد اور میاں الطاف فیاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان چیف آفیسر ضلع کونسل ریگولیشن افیسر ضلع کونسل اور ایس ڈی او علی سرور کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے شیڈول جاری کر کے عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات مافیا فوری طور پر تجاوزات ختم کرتے ہیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق 10 تا 13 مئی کو ترنڈہ محمد پناہ،14 مئی ترنڈہ گورگیج،15 مئی جن پور،16 تا 17 مئی اللہ آباد،18 تا 20 مئی خان بیلہ، 21 مئی ظفراباد،22 مئی آمین اباد،23 مئی پکا لاڑاں، 24 تا 25 مئی فیروزہ، 26 مئی جندوپیر کمال،27 مئی شیدانی شریف،28تا 29 مئی ٹھل حمزہ، 30 مئی اڈہ ظاہر پیر اور 31 مئی کو ترنڈہ محمد پناہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اعلٰی حکام کی ہدایت کے مطابق دکاندار اور دیگر افراد اپنی تجاوزات فوری ختم کرتے ہیں۔آپریشن کے دوران تجاوزات ختم جرمانہ سامان کی ضبطی سمیت تمام قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی