حب ( نمائندہ ای این ائی نیوز )
میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین وڈیرہ بابو فیض شیخ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے واقع کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ملک دشمن عناصر نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں اور عوام کو دست گریباں کرنے کی ناکام کوشش کی لیکن افواج پاکستان نے دشمن کے اس ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کیا پاکستان کی عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہمیشہ شاہنہ بشانہ کھڑی رہے گی سانحہ 9 مئی کو ہر سال سیاہ دن کی طرح بنایا جائے گا سیلاب سے لے کر زلزلے متاثرین تک افواج پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا ہے ہمیں فخر اپنے افواجِ پر ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے سلامتی کے لیے اپنے جانوں کا نظرانہ دے کر شہید ہوئے ہیں حب میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین وڈیرہ بابو فیض شیخ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے واقع میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے