نوشہروفیروز (رانا ندیم انجم) محراب پور گرلزہائیر سیکینڈری اسکول میں 90 سلائی مشینوں سے 70 مشینیں گم ،پرنسیپل شائستہ شیخ کے خلاف ايم اين اے سید ابرار علی شاہ کی موجودگی میں ریکارڈ تحویل میں لیکر تحقیقات تفصیلات کے مطابق
محراب پور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کی پرنسپل شائستہ شيخ کی مبینہ کرپشن کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع کردی گئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ،اسسٹنٹ کمیشنر عثمان عارف بھٹی کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے اسکول پہنچ کر ریکارڈ چیک کرنے کے دوران موجود 90 سلائی مشینوں میں سے 70 سلائی مشینیں غائب جبکہ 20 سلائی مشینیں ناکارہ حالت میں تھی جبکہ اسکول ریکارڈ میں بے ضابطگیاں پائی گئی اسکول کا ریکارڈ اسسٹنٹ کمشنر عثمان عارف بھٹی کے حوالے کیا گیا اے سی کرپشن بے ضابطگیوں کی رپورٹ بناکر محکمہ تعلیم کو پیش کرنے کے بعد مذید کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اسکول میں تحقیات کے دوران پرنسپل شائستہ شیخ کی جانب سےغیر متعلقہ افراد کو اسکول ریکارڈ حوالے کرنے کی بھی تصدیق ہوئی ہے اسسٹنٹ کمشنر محراب پور نے ریکارڈ تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔