
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) محمود ا لحق طور کے بھائی ۔طیب ضیا طور ۔ذیشان شوکت طور ایڈووکیٹ ۔ طاہر ضیا طور ایڈووکیٹ ۔عظیم ا لحق طور کے والد محترم اور طور گورمنٹس منڈی بہاوالدین کے مالک ضیا ا لحق طور رضائے الہی ا سے انتقال کر گئے تھے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوءں چک نمبر 2 جنوبی منڈی بہاوالدین میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علماء مشائخ ۔تاجروں ۔ایوان صنعت و تجارت ۔ صحافیوں ۔افسران ۔وکلا ء ۔سیاست دانوں ۔این جی اوز ۔سول سوسائٹی ۔عزیزو اقرب ۔دوست احباب۔۔ہر مکتبہ فکر ۔ہر طبقہ کے افراد ۔معززین ۔اور عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان چک نمبر 2 جنوبی منڈی بہاوالدین میں آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ان کی رہائش گاہ ہر اظہار تعزیت فاتحہ خوانی کرنے والوں کا مسلسل تانتا بندہ رہا