
رپورٹ : محمد حسین سومرو
پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ۔
6 ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر علاقہ میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے۔
ملزمان موٹرسائیکل گشت ملازمان کو دیکھ کر فرار ہونے لگے۔
گرفتار ملزمان علی اکبر اور سہیل نے پولیس پارٹی کے پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار ۔
ملزمان کے قبضے سے دو ضرب 30 بور پسٹل مع ایمونیشن برآمد۔
گرفتار ملزمان سے چھینے گئے 2 موبائل فون ٹچ اسکرین بھی برآمد ۔
ملزمان کا ڈکیت گینگ 6 ساتھیوں پر مشتمل ہے
زخمی ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام یاسر، ضامن، دلدار اور علی بتائے۔
ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔
ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی کی واردات میں مطلوب ہے۔
ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج